پانچواں کلمہ
کلمہ استغفار — كَلِمَة الاسْتِغْفَار
أَسْتَغْفِرُ اللَّٰهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ أَذْنَبْتُهُ عَمَدًا أَوْ خَطَأً سِرًّا أَوْ عَلَانِيَةً وَأَتُوبُ إِلَيْهِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِي أَعْلَمُ وَمِنَ الذَّنْبِ الَّذِي لَا أَعْلَمُ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ وَسَتَّارُ الْعُيُوبِ وَغَفَّارُ الذُّنُوبِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
تلفظ و قراءت کی رہنمائی
“Astaghfirullaaha rabbee min kulli dhambin adhnabtuhu 'amadan aw khata-an sirran aw 'alaaniyatan wa atoobu ilayhi minadh dhambil ladhee a'lamu wa minadh dhambil ladhee laa a'lamu, innaka anta 'allaamul ghuyoobi wa sattaarul 'uyoobi wa ghaffaarud dhunoobi wa laa hawla wa laa quwwata illaa billaahil 'aliyyil 'azeem”
ترجمہ و مفہوم
ماخذ: دعوتِ اسلامیمیں اپنے رب اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتا ہوں جو میں نے جان بوجھ کر کیے یا بھول کر، چھپ کر کیے یا علانیہ، اور میں اس کے حضور توبہ کرتا ہوں اس گناہ سے جسے میں جانتا ہوں اور اس گناہ سے بھی جسے میں نہیں جانتا، بے شک تو غیب کا جاننے والا، عیبوں کو چھپانے والا اور گناہوں کو بخشنے والا ہے، اور اللہ کے سوا کوئی طاقت اور قوت نہیں جو بلند و برتر اور عظمت والا ہے۔
مفہوم اور تعلیمی وضاحت
The Fifth Kalima (Kalima Astaghfar - Word of Forgiveness) is a comprehensive prayer seeking divine pardon for all shortcomings and sins. It acknowledges human frailty and expresses sincere repentance to Allah.
ℹ️ 6 کلموں کی اہمیت و تفصیل & ماخذ: دعوتِ اسلامی
اسلام کے 6 کلمے بنیادی اسلامی عقائد پر مشتمل ہیں: توحید کا اقرار، رسالتِ محمدیہ (ﷺ) کی گواہی، اللہ کی پاکی و عظمت کا بیان، گناہوں سے توبہ و استغفار اور کفر و شرک سے بیزاری کا اعلان۔ صلاح لائیو پر تمام کلمات کا مواد دعوتِ اسلامی کی مستند کتب سے ماخوذ ہے۔